اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 6 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 6

نہ ہی یہ آئینی ترمیم احمدیوں کے دیگر شہری حقوق اور مذاہبی تحفظات کو کسی رنگ میں مسدود یا محدود کر سکتی ہے۔اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے۔قرآن کریم خدا کا کلام ہے اور اس میں دی گئی تعلیمات بغیر کسی تخصیص کے بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود اور روحانی ترقیوں کے لئے وقف ہیں۔اسلام آزادی ضمیر، حریت فکر اور مذہبی رواداری کا اس شدت سے داعی کرنا ہے کہ اس کی نظر یہ ذاہب میں ہیں ملتی ہیں زیر نظر مطالبہ اسلام کے نام پر پیس یقیناً اسلام کی تعلیم کے صریحاً خلاف ہے جب ہم زیر نظر مطالبہ کا نسبتاً تفصیل سے مطالعہ کرتے ہیں تو کئی اہم سوال اٹھتے ہیں جن کو نظر انداز کر کے ہم کسی معقول اور منصفانہ نتیجہ تک نہیں پہنچے سکتے۔چند بنیادی سوال یہ پیدا ہوں گے کہ۔اگر پاکستان کی موجودہ جمہوری اکثریت کے نزدیک احمدی غیر مسلم ہیں تو پھر احمدی کا مذہب آخر کیا ہے ؟ ب کیا احمدی کا مذہب بھی یہ جمہوری اکثریت تجویز کرے گی یا احمدی کو خود اپنے مذہب کی تعیین کا حق ہے ؟ ج - اگر احمدی کا مذہب کسی غیر احمدی جمهوری اکثریت نے تجویز کرنا ہے تو کیا احمدی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس مجوزہ مذہب کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے اور اسی عقیدہ پر ایمان رکھے جس پر دل سے یقین رکھتا ہے ؟ ظاہر ہے کہ کوئی معمولی فہم کا انسان بھی اِن سوالات پر غور کر کے اس کے سوا نتیجہ اخذ نہیں کر سکتا کہ احمدی عقیدہ اور مذہب کا کوئی نام رکھنے کا اگر جمہوری اکثریت کو حق