ابن مریم

by Other Authors

Page 202 of 270

ابن مریم — Page 202

۲۰۴ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد۔۱۲۔صفحہ ۳۶۶) " خدا کی عجیب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے جو میں نے عین بیداری میں جو کشفی بیداری کہلاتی ہے ، یسوع مسیح سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے۔اور اس سے باتیں کر کے اس کے اصل دعوی اور تعلیم کا حال دریافت کیا ہے۔یہ ایک بڑی بات ہے جو توجہ کے لائق ہے کہ حضرت یسوع مسیح ان چند عقائد سے جو کفارہ اور تثلیث اور اجنبیت ہے ایسے متنفر پائے جاتے ہیں کہ گویا ایک بھاری افتراء جو ان پر کیا گیا ہے وہ یہی ہے۔یہ مکاشفہ کی شہادت بے دلیل نہیں ہے۔بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی طالب حق نیت صفائی سے ایک مدت تک میرے پاس رہے اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا چاہے تو میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھ سکتا ہے۔ان سے باتیں کر سکتا ہے اور ان کی نسبت ان سے گواہی بھی نے سکتا ہے۔کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس کی روح میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے۔" te تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۲- صفحه ۲۷۳) میں اس کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور میں نے اسے بارہا دیکھا ہے۔ایک بار میں نے اور مسیح نے ایک ہی پیالہ میں گائے کا گوشت کھایا تھا۔اس لئے میں اور وہ ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے ہیں۔( ملفوظات جلد ۳۔صفحہ ۲۳۰)