ابن مریم

by Other Authors

Page 177 of 270

ابن مریم — Page 177

۱۷۹ دیکھا۔اس نے اس کا ہاتھ چھوا اور تپ اس پر سے اتر گئی۔" (متی-۸ : ۱۴ ، ۱۵) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے بخار کے مریضوں کو شفاء عطا کی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایسے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ” طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور تھا۔میرا لڑ کا شریف احمد بیمار ہوا اور ایک سخت تپ محرقہ کے رنگ میں چڑہا۔جس سے لڑکا بالکل بے ہوش ہو گیا۔اور بے ہوشی میں دونوں ہاتھ مارتا تھا۔قریبا رات کے بارہ بجے کا وقت تھا کہ جب لڑکے کی حالت ابتر ہو گئی اور دل میں خوف پیدا ہوا کہ یہ معمولی تپ نہیں اور ہی بلا ہے۔۔اسی حالت میں میں نے وضو کیا اور نماز کے لئے کھڑا ہو گیا۔اور معا کھڑا ہونے کے ساتھ ہی مجھے وہ حالت میسر آگئی جو استجابت دعا کے لئے ایک کھلی کھلی نشانی ہے۔اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ ابھی میں شاید تین رکعت پڑھ چکا تھا کہ میرے پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور میں نے کشفی نظر سے دیکھا کہ لڑکا بالکل تندرست ہے۔تب وہ کشفی حالت جاتی رہی اور میں نے دیکھا کہ لڑکا ہوش کے ساتھ چار پائی پر بیٹھا ہے اور پانی مانگتا ہے اور میں چار رکعت پوری کر چکا تھا۔فی الفور اس کو پانی دیا اور بدن پر ہاتھ لگا کر دیکھا کہ تپ کا نام و نشان نہیں اور ہذیان اور بے تابی اور بے ہوشی بالکل دور ہو چکی تھی اور لڑکے کی حالت بالکل تندرستی کی تھی۔" ) حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن۔جلد ۲۲ - صفحہ ۸۷، ۸۸ حاشیه )