ابن مریم — Page 88
8+ اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اپنی مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔دو دنیا میں ہزار ہا افراد ایسے ہوتے ہیں جو بے باپ پیدا ہوئے ہیں اور غایت کار یہ امر امور نادرہ میں سے ہے۔نہ یہ کہ خلاف قانون قدرت اور عادت اللہ سے باہر ہے۔پس یہ ندرت اسی قسم کی ہے جیسے توام میں ندرت ہے۔جو فطرتِ الہی نے اس راقم کے حصے میں رکھی تھی تا تشابہ الندرت ہو جائے اور نیز خدا تعالیٰ نے جو قرآن شریف میں حضرت میسیج کو آدم سے مشابہت دی ہے اور پھر براہین احمدیہ میں جس کو شائع ہوئے ہیں برس گذر گئے میرا نام آدم رکھا ہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت آدم سے مشابہت ہے ایسا ہی مجھ سے بھی مشابہت ہے۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۰۸ حاشیہ ) اور فرمایا بن باپ ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے وہ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام۔ناقل ) مشابہ تھے۔ایسا ہی میں بھی توام پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم سے مشابہ ہوں۔" (تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ - صفحه ۳۵) (iii) پیدائش کا نشان ، ایک ستارہ مسیح موسوی حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش کا ایک نشان ایک خاص ستارہ کا طلوع ہونا بھی تھا۔اور جب یہ ستارہ طلوع ہوا تو زمانہ کے لوگوں نے مسیح کی پیدائش کا اندازہ کر لیا۔چنانچہ متی کی انجیل میں لکھا ہے کہ: