ابن مریم — Page 78
۸۰ کو اس نے توحید کا سبق سکھایا تھا۔“ (۷) فرقے میں تهذیب الاخلاق۔جلد اوّل صفحہ ۳۴۴) یچ موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت یہود متعدد فرقوں منقسم ہو گئے تھے۔حدیث شریف میں ان کی تعداد ۷۲ بیان کی گئی ہے۔«إن بني إسرائيل تفرقت في ثنتين وسبعين ملة»۔(مشكوة، كتاب الإيمان باب الاعتصام بالكتاب والسنة)۔کہ بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے۔۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں بھی ملتِ اسلامیہ کئی فرقوں میں منتشر ہو چکی تھی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیش گوئی پوری ہو رہی تھی کہ تفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة»۔(مشكوة، كتاب الإيمان، باب الاعتصام بالكتاب والسنة)۔که میری امت ۷۳ فرقوں میں منقسم ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس (یعنی حضرت مسیح علیہ السلام۔ناقل ) کے وقت میں یہود لوگ بہت سے فرقوں میں منقسم ہو گئے تھے اور بالطبع ایک حکم کے محتاج تھے تا ان میں فیصلہ کرے۔ایسا ہی آخری مسیح کے وقت میں مسلمانوں میں کثرت سے فرقے پھیل گئے تھے۔te تذکرہ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰۔صفحہ ۳۱)