ابن مریم

by Other Authors

Page 76 of 270

ابن مریم — Page 76

LA دین باقی نہ اسلام رہا دین اک سلام کا ره گیا نام اور اسی حالت کا نقشہ علامہ اقبال نے ان الفاظ میں کھینچا ہے۔کہ وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود ( iii ) علماء کی حالت سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت کے وقت یہودی علماء بھی اپنی اخلاقی اقدار کو خیر باد کہہ چکے تھے۔اسی لئے حضرت عیسیٰ علیہا نے فرمایا کہ " فقیہہ اور فریسی موسیٰ کی گدی پر بیٹھے ہیں۔پس جو کچھ وہ تمہیں بتائیں وہ سب کرو اور مانو۔لیکن ان کے سے کام نہ کرو کیونکہ وہ کہتے ہیں اور کرتے نہیں۔(متی ۲۰۲۳، ۳)۔السلام اس کے علاوہ متی باب ۲۳ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس وقت کے علماء کے مکر و ریاء کا مکمل نقشہ کھینچا ہے۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت بھی علماء بگڑ چکے تھے۔چنانچہ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے لکھا۔جتنی رسوم شرکیہ و بدعیہ مسلمانوں میں آجکل ہو رہی ہیں وہ مولویوں ہی کی مہربانی کا اثر ہے۔۔۔۔۔۔شرار شرار العلماء۔اہلحدیث۔۲۳ فروری ۱۹۰۶ء ) اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے تو اس زمانہ کے علماء کو یہودی علماء کا