ابن مریم

by Other Authors

Page 39 of 270

ابن مریم — Page 39

۳۹ السلام کی آمد صرف اور صرف بروزی طور پر مقدر ہو گی کہ ے دیکھ کر اس کو کریں گے لوگ رجعت کا گماں بروز کا مسئلہ اسی لئے اسلام میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔جن لوگوں نے بروز کے مسئلہ کو اپنی جہالت سے نظر انداز کر دیا ہے اور خدا کی اس سنت کو جو اس کی تمام مخلوق میں جاری و ساری ہے ، بھول گئے ہیں۔وہ لوگ ایک سطحی خیال کو ہاتھ میں لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جن کی روح حدیث معراج کی شہادت سے گذشتہ روحوں میں داخل ثابت ہوتی ہے پھر دوبارہ آسمان سے اتارتے اور دنیا میں لاتے ہیں۔اور نہیں سمجھتے کہ اس خیال سے مسئلہ بروز کا انکار لازم آتا ہے اور وہ انکار ایسا خطرناک ہے کہ اس سے اسلام ہی ہاتھ سے جاتا تمام ربانی کتابیں مسئلہ بروز کی قائل ہیں۔خود حضرت مسیح نے بھی سکھلائی ہے اور احادیث نبویہ میں بھی اس کا بہت ذکر ہے۔اس لئے اس کا انکار سخت جہالت ہے اور اس سے خطرہ سلب ہیں ایمان ہے۔Re ) تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵- صفحه ۴۸۱) مسئلہ بروز یر صوفیاء کا اتفاق صوفیاء کرام اس مسئلہ پر متفق ہیں کہ بعض کاملین اس طرح دوبارہ دنیا میں آ جاتے ہیں کہ ان کی روحانیت کسی اور میں بجلی کرتی ہے اور اسی وجہ سے دوسرا شخص گویا پہلا شخص ہی بن جاتا ہے۔چنانچہ مشہور صوفی خواجہ غلام فرید چاچڑاں شریف نے اس حقیقت کو ان الفاظ میں ڈھالا ہے :