ابن مریم

by Other Authors

Page 235 of 270

ابن مریم — Page 235

۲۳۹ عیسوتیت تک سفر اور نفخ روح اور ولادت معنوی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔” یہ ایک استعارہ تھا جو کسی کی سمجھ میں نہ آیا۔اس کے لئے یہی وقت مقدر تھا۔پھر عجیب تر بات یہ ہے کہ مریم ، نفخ روح اور میرا نام عیسی رکھنے کے الہاموں میں صرف ۹ یا ۱۰ ماہ کا فاصلہ ہے ، جو کہ مدت " حمل ہے۔ان تمام ترقیات کا سلسلہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔لملفوظات۔جلد ۴۔صفحہ ۳۸۶) ” خدا تعالیٰ کا پاک کلام جو میری کتاب براہین احمدیہ کے بعض مقامات میں لکھا گیا ہے۔اس میں خدا تعالیٰ نے بتصریح ذکر کر دیا ہے کہ کس طرح مجھے عیسیٰ بن مریم ٹھہرایا۔اس کتاب میں پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا اور بعد اس کے ظاہر کیا کہ اس مریم میں خدا کی طرف سے روح پھونکی گئی اور پھر فرمایا کہ روح پھونکنے کے بعد مریکی مرتبہ عیسوی مرتبہ کی طرف منتقل ہو گیا اور اس طرح مریم سے عیسی پیدا ہو کر ابن مریم کہلایا۔پھر دوسرے مقام میں اس مرتبہ کے متعلق فرمایا۔فاجاءه المخاض إلى جذع النخلة قال يا ليتني مت قبل هذا وكنت نسيا منسيا»۔اس جگہ خدا تعالیٰ ایک استعارہ کے رنگ میں فرماتا ہے کہ جب اس مامور میں مریمی مرتبہ سے عیسوی مرتبہ کا تولد ہوا اور اس لحاظ سے یہ مامور ابن مریم بنے لگا تو تبلیغ کی ضرورت جو درد زہ سے مشابہت رکھتی ہے اس کو امت کی خشک جڑھ کے سامنے لائی۔جن میں فہم اور تقوی کا پھل نہیں تھا اور وہ طیار تھے کہ ایسا دعوی سن کر افتراء کی ہمتیں لگا دیں اور دکھ دیں اور طرح طرح کی باتیں اس کے حق میں کریں تب اس نے اپنے دل میں