ابن مریم

by Other Authors

Page 228 of 270

ابن مریم — Page 228

۲۳۲ صدیقہ سے دی ہے یعنی مومن دو قسم کے ہوتے ہیں۔اول : وہ جو نیکی اور تقوی پر قائم ہوتے ہیں مگر مس شیطان سے بھلی پاک نہیں ہوتے۔بلکہ کبھی کبھار وہ جذبات نفسانی کے نیچے دب جاتے ہیں لیکن بہت جلد نَجنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ کا وظیفہ شروع کر دیتے ہیں اور عنایت الہی ان کی دستگیری فرماتی ہے۔یہ مومن حضرت آسیہ زوجہ فرعون سے مشابہ ہیں۔دوم : وہ مومن جو شیطان کے تمام راستوں کو بند کر کے احسان کی صفت سے متصف ہو جاتے ہیں بلکہ شیطان ان کے راستے چھوڑ کر دوسری راہ پر آجاتا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو مقام مریمیدیت کے وارث ہوتے ہیں۔ان کو ہی آیات بالا میں حضرت صدیقہ سے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔حضرت مریم کے بارہ میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔أُمه صديقه کہ مسیح علیہ السلام کی ماں صدیقہ تھیں۔یعنی حضرت مریم مقام صدیقیت پر متمکن تھیں۔اس سے یہ معلوم ہوا کہ مریمی صفات کا حامل مومن مقام صدیقیت پر فائز ہوتا ہے۔وہ صَدَقَتْ بِكَلِمَتِ رَيْهَا کا مصداق اور الْقَنِینَ کے زمرہ میں شامل ہوتا ہے۔اور اس عظیم مرتبہ تک مرد مومن بمنزلہ عورت کے ہوتا ہے۔چنانچہ حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب فتوح الغیب میں مقالہ کو لا تكشف البرقع والقناع۔۔۔عن وجهك سے شروع فرمایا ہے۔جس کی شرح میں شیخ عبد الحق محدث دہلوی تحریر فرماتے ہیں۔"" در تعبیر برقع و قناع که از لباس نساء است اشار تست بانکه مرد تا ظهور کمال و تحقیق برہان توحید حکم زنان دارد و دعوی مردانگی ازوے درست نیاید (فتوح الغیب۔صفحہ ۱۱۹ - المقالہ السادسة والعشرون )