ابن مریم

by Other Authors

Page 221 of 270

ابن مریم — Page 221

۲۲۵ ثم اجتبيناك بعدما أهلكنا القرون الأولى وجعلنك المسيح ابن مريم»۔یعنی پھر ہم نے تجھے زندہ کیا بعد اس کے جو پہلے قرنوں کو ہم نے ہلاک کر دیا اور تجھے ہم نے مسیح بنایا یعنی بعد اس کے جو عام طور پر مشائخ اور علماء میں روحانی موت پھیل گئی۔انجیل میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح ستاروں کے گرنے کے بعد آئے گا۔ce (ازالہ اوہام - روحانی خزائن۔جلد ۳ صفحه ۴۶۳) کا سوال بھی خدا تعالی نے بڑی صفائی سے حل کیا ہوا ہے۔سورہ تحریم میں اس راز کو کھول دیا ہے کہ مومن مریم صفت ہوتا ہے اور پھر اس میں نفخ روح ہوتا ہے۔خدا تعالی نے اسی ترتیب سے پہلے میرا نام مریم رکھا۔پھر ایک وقت آیا کہ اس میں نفخ روح ہوا۔اب مریم کے حمل سے جیسے مسیح پیدا ہوا جو اسی روح القدس کے نفخ کا نتیجہ ن۔اسلئے یہاں خود مسیح بنا دیا۔براہین احمدیہ کو قرآن شریف کی اس آیت کے ساتھ جو سورہ تحریم میں بیان ہوئی رکھ کر دیکھو اور پھر اس ترتیب پر غور کرو کہ جو براہین میں رکھی ہے کہ پہلے مریم نام رکھا پھر نفخ روح کیا اور پھر یا عیسی کہہ کر پکارا۔اس آیت کی تفسیر کے لئے بھی دراصل یہی زمانہ تھا۔( ملفوظات۔جلد ۴ - صفحہ (۶۱) اور یہی عیسی ہے جس کی انتظار تھی اور الہامی عبارتوں میں مریم اور عیسیٰ سے میں ہی مراد ہوں۔میری نسبت ہی کہا گیا کہ ہم اس کو نشان بناویں گے۔اور نیز کہا گیا کہ یہ وہی عیسی بن مریم ہے جو