ابن مریم

by Other Authors

Page 220 of 270

ابن مریم — Page 220

۲۲۴ فرمان مسیحائے زماں ہوں۔وو اگر قرآن نے میرا نام نہیں رکھا تو میں جھوٹا Ce تحفہ الندوہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۹ صفحہ ۹۸) ✰✰✰ وہ حی و قیوم خدا جو اس بات پر قادر ہے جو انسان کو حیوان بلکہ شمر الحيوانات بنا دیوے جیسا کہ اس نے فرمایا ہے جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ اور فرمایا : كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ کیا وہ ایک انسان کو دوسرے انسان کی صورت مثالی نہیں بنا سکتا ؟ بلي وهو بكل خلق عليم پھر جبکہ انسانیت کی حقیقت پر فناطاری ہونے کے وقت میں ایک ایسے ہی انسان کی ضرورت تھی جس کا محض خدا تعالی کے ہاتھ سے سے تولد ہوتا۔جس کا آسمان پر نام ہے تو کیوں خدا تعالی کی قادریت اس کے پیدا کرنے پر مجبور رہ سکتی ہے۔سو اس نے محض اپنے فضل سے بغیر وسیلہ کسی زمینی والد کے اس کو روحانی پیدائش اور روحانی زندگی بخشی۔جیسا کہ اس نے خود اس کو اپنے الہام میں فرمایا۔