ابن مریم

by Other Authors

Page 200 of 270

ابن مریم — Page 200

۲۰۲ (تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن۔جلد ۲۰۔صفحہ ۳۳) (xiv) ایک عظیم الشان مشابہت مسیح موسوی روئے زمین پر صرف دو انبیاء کی تصاویر موجود ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصویر آپ کے ماننے والوں نے بڑی مہارت کے ساتھ شروع سے ہی تیار کرلی تھی اور عیسائی دنیا میں یہ اصل تصویر کے طور پر رائج ہے۔ان کے کلیساؤں میں اور عبادت خانوں میں یہ تصویر نمایاں نظر آتی ہے اور کتابوں اور کیلنڈروں اور پوسٹروں پر کثرت سے اس کی اشاعت کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ وہ چادر قابل ذکر ہے جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کو واقعہ صلیب کے بعد پیٹا گیا تھا اور اس پر مرہم لگائی گئی تھی تاکہ آپ کے زخم جلد مندمل ہو سکیں۔اس مرہم میں ایسے اجزاء شامل کئے تھے جنہوں نے امونیا گیس کے ساتھ کیمیائی عمل کے ذریعہ اس چادر پر حضرت مسیح علیہ السلام کی شبیہ کے نقوش مرتسم چادر " ( SHROUD کر دئے تھے۔یہ چادر آج بھی اٹلی کے شہر تورین (TURIN ) میں موجود ہے اور ابتداء سے ہی میں اس کو مقدس کفن اور مقدس HOLY ) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور ایک تبرک کے طور پر اس کی حفاظت کی گئی ہے۔اس پر جو حضرت مسیح علیہ السلام کی شبیہ ہے وہ بعینہ ان تصاویر جیسی ہے جو ابتداء سے عیسائی دنیا میں رائج ہیں۔آج کلیسیاء راہ فرار اختیار کرتے ہوئے یہ اعلان کر رہا ہے کہ یہ وہ چادر نہیں ہے جس میں مسیح علیہ السلام کو واقعہ صلیب کے بعد لپیٹا گیا تھا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ صدیوں سے ان میں سے ایک اکثریت کا یہ عقیدہ رہا ہے کہ دراصل یہ وہی چادر ہے جو مرہم لگانے کے بعد مسیح کے جسم پر لپیٹی گئی تھی۔بہر حال اس سے سروکار نہیں کہ