ابن مریم

by Other Authors

Page 181 of 270

ابن مریم — Page 181

احیائے موتی اور شفاء الامراض کے یہ دو چار واقعات ہم نے یہاں بطور نمونہ درج کئے ہیں۔ورنہ ایسے واقعات مسیح موسوی اور مسیح محمدی کی زندگی میں بیسیوں کی تعداد میں موجود ہیں۔چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں لکھا ہے کہ : یسوع سب شہروں اور گانوں میں پھرتا رہا اور۔۔۔۔۔۔۔۔ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری دور کرتا رہا۔" وو (متی ۹: ۳۵) اور ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : یہ خدا کا قول ہے کہ تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہو گی۔روحانی اور جسمانی دونوں قسم کے مریضوں پر مشتمل جسمانی امراض کی نسبت میں نے بارہا مشاہدہ کیا ہے اکثر خطرناک امراض والے میری دعا اور توجہ سے شفایاب ہوئے ہے۔: 19 ) حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲۔صفحہ ۸۶ ، ۸۷) (i) قتل کا ارادہ وفات سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کے منکرین نے آپ سے بغض عناد کی وجہ سے آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔انجیل میں درج ہے کہ : فریسیوں نے باہر جا کر اس کے برخلاف مشورہ کیا کہ اسے کس طرح ہلاک کریں۔(متی ۱۲ : ۱۴)