ابن مریم

by Other Authors

Page 180 of 270

ابن مریم — Page 180

ہے۔IAF لیا۔بلکہ پانی سے وضو کر کے نماز بھی پڑھ لی۔اور تمام رات سوتا رہا۔اور خوفناک اور وحشیانہ حالت جاتی رہی۔یہاں تک کہ چند روز تک بجلی صحت یاب ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔اور تجربہ کار لوگ کہتے ہیں کہ کبھی دنیا میں ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ ایسی حالت میں کہ جب کسی کو دیوانہ کتے نے کاٹا ہو اور دیوانگی کے آثار ظاہر ہو گئے ہوں پھر کوئی شخص اس حالت سے جانبر ہو سکے۔اور اس سے زیادہ اس بات کا اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ جو ماہر اس فن کے کسولی میں گورنمنٹ کی طرف سے سگ گزیدہ کے علاج کے لئے مقرر ہیں ، انہوں نے ہمارے تار کے جواب میں صاف لکھ دیا کہ اب کوئی علاج نہیں ہو سکتا۔اس جگہ اس قدر لکھنا رہ گیا ہے کہ جب میں نے اس لڑکے کے لئے دعا کی تو خدا نے میرے دل میں القا کیا کہ فلاں دوا دینی چاہئے۔چنانچہ میں نے چند دفعہ وہ دوا بیمار کو دی۔آخر بیمار اچھا ہو گیا۔یا یوں کہو کہ مردہ زندہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔اور دفتر علاج سگ گزیدگان سے ایک مسلمان نے متعجب ہو کر کسوئی سے ایک کارڈ بھیجا۔جس میں لکھا ہے کہ " سخت افسوس تھا کہ عبد الکریم جس کو دیوانہ کتے نے کاٹا تھا ، اس کے اثر میں مبتلا ہو گیا۔مگر اس بات کے سننے سے بڑی خوشی ہوئی کہ وہ دعا کے ذریعہ صحت یاب ہو گیا۔ایسا موقعہ جانبر ہونے کا کبھی نہیں سنا۔یہ خدا کا فضل اور بزرگوں کی دعا کا اثر ہے۔الحمد للہ۔راقم عاجز - عبدالله از کسولی۔" ee (حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲ صفحہ ۴۸۰ تا ۴۸۲) دیوانگی سے صحت یابی اور پھر اس پر اس وقت کے لوگوں کا تحیر کس قدر مشابہ