ابن مریم

by Other Authors

Page 178 of 270

ابن مریم — Page 178

(A+ (iv) دیوانگی کا علاج حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے حکم سے مسیح موسوی : دیوانگی کا علاج کیا۔چنانچہ انجیل میں لکھا ہے کہ : اور دیکھو ایک آدمی نے بھیڑ میں سے چلا کر کہا اے استاد ! میں تیری منت کرتا ہوں کہ میرے بیٹے پر نظر کر کیونکہ وہ میرا اکلوتا ہے۔اور دیکھو ایک روح اسے پکڑ لیتی ہے اور وہ یکایک چیخ اٹھتا ہے۔اور اس کو ایسا مروڑتی ہے کہ کف بھر لاتی ہے اور اس کو کچل کر مشکل سے چھوڑتی ہے۔يسوع نے جواب میں کہا اپنے بیٹے کو یہاں لے آو۔وہ آتا ہی تھا کہ بدروح نے اسے ٹپک کر مروڑا اور یسوع نے اس ناپاک روح کو جھڑکا اور لڑکے کو اچھا کر کے اس کے باپ کو دے دیا۔اور سب لوگ خدا کی شان دیکھ کر حیران ہوئے۔ود (لوقا - ۳۸۰۹ تا ۴۳) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ایک ایسی دیوانگی جو موت کی آغوش میں ڈال دیتی ہے باذن الہی دور کر دی۔اس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں فرمایا : عبد الکریم نام ولد عبد الر حمان ساکن حیدر آباد دکھن ہمارے مدرسہ میں ایک لڑکا طالب علم ہے۔قضا و قدر سے اس کو سگ دیوانہ کاٹ گیا۔ہم نے اس کو معالجہ کے لئے کسولی بھیج دیا۔چند روز تک اس کا کسولی میں علاج ہوتا رہا۔پھر وہ قادیان میں واپس آیا۔تھوڑے دن گذرنے کے بعد اس میں وہ آثار دیوانگی کے ظاہر ہوئے جو دیوانہ کہتے