ابن مریم

by Other Authors

Page 173 of 270

ابن مریم — Page 173

۱۷۵ (1) مردہ زندہ ہونا مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں آتا ہے کہ ایک سردار نے آکر اسے سجدہ کیا اور کہا۔میری بیٹی ابھی مری ہے لیکن تو چل کر اپنا ہاتھ اس پر رکھ تو وہ زندہ ہو جائے گی۔اور جب یسوع سردار کے گھر آیا۔۔تو کہا۔مری نہیں بلکہ سوتی ہے۔وہ ہننے لگے۔مگر جب بھیٹر نکال دی گئی تو اس نے اندر جاکر اس کا ہاتھ پکڑا تو وہ لڑکی اٹھی۔لڑکی (متی ۰۹ ۱۸ تا ۲۵) اسی طرح انجیل لوقا باب ۷ آیت ۱۵ میں ایک مردہ لڑکے کے زندہ کرنے کا واقعہ درج ہے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ایک دفعہ میرا چھوٹالڑ کا مبارک احمد بیمار ہو گیا۔غشی پر غشی پڑتی تھی اور میں اس کے قریب مکان میں دعا میں مشغول تھا اور کئی عورتیں اس کے پاس بیٹھی تھیں کہ یکدفعہ ایک عورت نے پکار کر کہا کہ اب بس کرو کیونکہ لڑکا فوت ہو گیا۔تب میں اس کے پاس آیا اور اس کے بدن پر ہاتھ رکھا اور خدا تعالی کی طرف توجہ کی تو دو تین منٹ کے بعد لڑکے کو سانس آنا شروع ہو گیا۔اور نبض بھی محسوس ہوئی۔اور لڑکا زندہ ہو گیا۔" ساتھ ہی حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : تب مجھے خیال آیا کہ عیسی علیہ السلام کا احیاء موتی بھی اسی قسم کا تھا اور پھر نادانوں نے اس پر حاشئے چڑھا دئے۔) حقیقۃ الوحی روحانی خزائن۔جلد ۲۲۔صفحہ ۳۶۵)