ابن مریم

by Other Authors

Page 160 of 270

ابن مریم — Page 160

متنافس کی ذلت اور ملامت خلق اور پھر آخیر حکم ابراء یعنی بے قصور ٹھہرانا۔پھر اس کے بعد الہام ہوا وفيه شي۔یعنی بریت تو ہوگی مگر اس میں کچھ چیز ہوگی ( یہ اس نوٹس کی طرف اشارہ تھا جو بری کرنے اس کے بعد لکھا گیا تھا کہ طرز مباحثہ نرم چاہئے ) پھر اس کے ساتھ یہ الہام ہوا۔بلجت أياتي»۔کہ میرے نشان روشن ہو گئے۔اور ان کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوں گے۔ee اس مختصر روئداد کے ذکر کے بعد اس مقدمہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے جو مشاہتیں ظاہر ہوئیں وہ ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔- (i) غدار پیرو کار سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام پر مقدمہ قائم کیا گیا تو آپ کو پکڑوانے والا آپ کا ایک مرید یہودا اسکر یوطی تھا۔تفصیل دیکھیں متی ۲۶ : ۴۷ سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مقدمہ دائر کرنے والا شخص عبد الحمید تھا جو کہ خود کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیروکار کہتا اس نے جماعت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی بیعت کو قبول نہیں فرمایا تھا اور اس کی ناشائستہ حرکات کی وجہ سے اسے قادیان سے نکلوا دیا گیا تھا۔) تفصیل ملاحظہ فرمائیں تاریخ احمدیت۔جلد ۲ صفحہ ۴۵۵) اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" حضرت عیسی علیہ السلام کی گرفتاری کے لئے ان کے ایک نام