ابن مریم

by Other Authors

Page 40 of 270

ابن مریم — Page 40

والبر وزان يفيض روح من أرواح الكمل على كامل كما يُفيضُ عليه التجليات وهو يصير مظهره ويقول أنا هو»۔اشارات فريدي ص ۱۱۰)۔کہ کاملین کی ارواح میں سے کوئی روح کسی کامل انسان پر افاضہ کرے جیسا کہ تجلیات کا افاضہ ہوتا ہے اور وہ اس کا مظہر بن جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں وہی اس کی ہوں۔اسی طرح حضرت عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز قرار دیتے ہوئے اپنے وجود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ کا وجود بیان کیا۔فرمایا هذا وجود جدى محمد لا وجود عبد القادر»۔(گلدسته کرامات ص ۸)۔کہ میرا وجود میرے دادا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے عبدالقادر کا وجود نہیں۔ہیں۔بروز کے مسئلہ پر صوفیاء کے اتفاق کو بیان کرتے ہوئے شیخ محمد اکرم صابری لکھتے روحانیت کمل کا ہے بر ارباب ریاضت چنان تصرف می فرماید که فاعل افعال شاں مے گردد و این مرتبه را صوفیاء بروز می گویند - (اقتباس الانوار - صفحه ۵۲ ) که کامل لوگوں کی روحانیت ارباب ریاضت پر ایسا تصرف کرتی ہے کہ وہ روحانیت ان کے افعال کی فاعل ہو جاتی ہے۔اس مرتبہ کو صوفیاء بروز کہتے ہیں۔پس صوفیاء کے نزدیک بعض ارواح کی مناسبت سے جسم کو اسی کا نام دیا جاتا ہے جس سے وہ روح مناسبت رکھتی ہے۔✰✰✰