ابن مریم — Page 201
۲۰۳ کلیسیاء اس مقدس کفن کو کیا حیثیت دیتا ہے ، اصل بات یہ ہے کہ جو بھی تصویر حضرت مسیح کی ابتداء سے رائج ہے ، خواہ وہ اس چادر پر ہو یا کسی اور جگہ ، حقیقی نقوش کے ساتھ آپ کی شبیہ کو پیش کرتی ہے۔مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں بھی خدا تعالیٰ نے ایسے اسباب مہیا فرما دیئے کہ تصویر کشی کے آلات ایجاد ہو گئے اور حضرت مسیح علیہ السلام کی مماثلت میں آپ کی تصویر بنی۔دونوں مسیحوں میں یہ ایک ایسا اشتراک ہے کہ کوئی دوسرا نبی اس خصوصیت میں شامل نہیں۔تصویر کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ہم نے جو تصویر فوٹو لینے کے لئے پہلے دی تھی وہ اس واسطے تھی کہ یورپ اور امریکہ کے لوگ ہم سے بہت دور ہیں اور فوٹو سے قیافہ شناسی کا علم رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ان کے لئے ایک روحانی فائدہ کا موجب ہو۔۔۔۔۔۔چنانچہ بعض خطوط یورپ ، امریکہ سے آتے ہیں جن میں لکھا ہے کہ دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل وہی مسیح ہے۔شریعت میں ہر ایک امر جو ما ينفع الناس کے نیچے آوے اس کو دیر پا ر کھا جاتا ہے۔" الحکم- ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۸ء بحوالہ۔رجسٹر فتاوی۔مجلس افتاء کے فتاوی ) مماثلت کے زبر دست شواہد ایک امریکہ کی عورت نے میری تصویر دیکھ کر کہا کہ یہ یسوع یعنی عیسی علیہ السلام کی تصویر ہے۔"