ابن مریم — Page 162
۱۶۴ میرے اختیار میں نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور کے پاس کاروائی کے لئے بھیج دیا جاوے۔" (کتاب البریہ - روحانی خزائن جلد ۱۳۔صفحہ ۴۵) علیہ السلام اس مشابہت کا یوں ذکر فرماتے ہیں کہ سیح کا مقدمہ ایک عدالت سے دوسری میں منتقل ہوا تھا ایسا ہی میرا مقدمہ بھی امرتسر کے ضلع سے گورداسپورہ کے ضلع میں منتقل ہوا۔(iii ) بریت مسیح موسوی : بیانات ہوئے تو (کتاب البریۃ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۵) عدالت میں جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ” پیلاطوس نے سردار کاہنوں اور عام لوگوں سے کہا کہ میں اس شخص میں کچھ قصور نہیں پاتا۔" (لوقا ۲۳۔۴) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیانات اور مقدمہ کی جانچ پڑتال کے بعد کیپٹن ڈگلس نے فیصلہ دیا کہ " وہ بری کئے جاتے ہیں۔" (کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۳۰۱) اس مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے حضور علیہ السلام نے لکھا کہ : ” پیلاطوس نے حضرت مسیح کی نسبت کہا تھا میں یسوع کا کوئی گناہ نہیں دیکھتا۔ایسا ہی کپتان ڈگلس صاحب نے عین عدالت میں ڈاکٹر