ابنِ سلطانُ القلم — Page 72
ابن سلطان القلم ~ 72 ~ سکتا بغیر ہے۔شرم آتی ہے کہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر بیعت کروں۔قریباً سال بھر ان کی یہ حالت رہی اور اس سے پہلے ان کی یہ حالت تھی کہ وہ کہتے تھے یہ سلسلہ تو سچا ہے مگر ابھی میں نے فیصلہ کرنا ہے کہ لاہوری حق پر ہیں یا قادیانی جماعت۔مجھے ان کے جب یہ خیالات معلوم ہوئے تو میں نے انھیں تحریک کی کہ اپنی احمدیت کا اعلان کر دیں کیونکہ اس سوال کا فیصلہ بھی تو ایک شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا اس پر انھوں نے اعلان کر دیا کہ میں سلسلہ احمدیہ میں تو داخل ہوتا ہوں مگر ابھی میں کہہ نہیں سکتا کہ قادیانی جماعت حق پر ہے یا لاہوری۔اس اعلان کے ایک سال بعد انھیں شرح صدر ہو گیا اور انھیں یقین ہو گیا کہ جماعتِ قادیان ہی صداقت پر ہے اور یہی سلسلہ سچا ہے، مگر شرم یہ آتی کہ میں اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر کس طرح بیعت کروں۔آخر ایک دن ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب میرے پاس آئے اور کہنے لگے۔مرزا سلطان احمد صاحب بیعت کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے کہا ہے۔میں تو چل نہیں سکتا، آپ کو کسی دن فرصه رصت ہو تو میری بیعت لے لیں۔اس دن میری طبیعت اچھی نہیں تھی اور میں بیمار تھا مگر میں نے کہا میں ابھی ان کے پاس چلتا ہوں، ممکن۔ہے بعد میں دل بدل جائے اور پھر یہ وقت ہاتھ نہ آئے، اس لیے میں اسی وقت گیا اور انھوں نے میری بیعت کر لی۔ا الفضل قادیان مورخہ ۱ار جولائی ۱۹۳۱ء 166