ابنِ سلطانُ القلم — Page 48
ابن سلطان القلم ~ 48 - اتر آئی تھی۔ہر روز ایک سے ایک زیادہ سخت حکم نافذ ہوتا۔ان مظالم کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔قرار مارشل لا جب ختم ہوا تو انگریز سرکار نے اس ”لا قانونی دور“ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی، جس کے صدر مسٹر ہنٹرا پائے۔عوام کی طرف سے ممتاز قومی نمائندے گواہ کی حیثیت سے ہنٹر کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔مرزا سلطان احمد صاحب نے جس صاف گوئی، بے باکی اور اخلاقی جرات کے ساتھ اس کمیٹی کے رُو برو گواہی دی اور واقعات کا تجزیہ کیا وہ ”ہنٹر کمیٹی کی رپورٹ میں زریں ورق کی صورت میں محفوظ رہے گا۔“ عدالت میں گواہیوں کا حال: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ عدالتوں میں گواہیوں کے سلسلہ میں آپ کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم جو ہمارے بڑے بھائی تھے اور ای۔اے۔سی (Extra Assistant Commissioner تھے، وہ اپنا تجربہ ا پورا نام: Lord William Hunter (1865-1957)۔اور ہنٹر کمیٹی کا قیام اور رپورٹ : ۱۹۲۰-۱۹۱۹ ۲ انجمن صفحه ۱۳۹ تا ۱۴۱