ابنِ سلطانُ القلم — Page 43
ابن سلطان القلم ~ 43۔صرف ابٹسن (Ibbetson) کے دانت ہی کھٹے کر دیے بلکہ مرزا سلطان احمد کی غیرت و حمیت کا سکہ مسلمانوں کے دل پر بٹھا دیا۔166 واقعہ بہاولپور۔۔۔رعایا کی جان و مال کی حفاظت۔جب آپ بہاولپور میں وزیر مالیات اور ایک بااختیار حاکم تھے آپ کو معلوم ہوا کہ نواب صاحب کی دادی صاحبہ بالقابہا کا ایک پروردہ خادم ہمیشہ قانون کے خلاف بے عنوانیاں کرتا اور غریب رعایا کو پریشان کرتا رہتا تھا۔مرزا صاحب سے پہلے کے حکام تو اس شخص پر اس کی لغویتوں کے باوجود صاحبہ کے ڈر سے ہاتھ ڈالتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن جب آپ وہاں پہنچے اور تھوڑے عرصہ کے بعد اس شخص کے کرتوتوں کی رپورٹ آپ کو ملی تو آپ نے بے دھڑک اس کو پکڑ کر حوالات میں بھیج دیا۔اُس کے ورثاء روتے دھوتے بیگم صاحبہ کی ڈیوڑھی پر حاضر ہوئے اور فریادی ہوئے۔مرزا صاحب کی بھی بیگم صاحبہ کی ڈیوڑھی میں طلبی ہوئی۔جواب طلب کیا گیا کہ تم نے ہمارے آدمی کو جیل کیوں بھیجا۔مرزا صاحب کا جواب یہ تھا کہ حضور کے حکم سے۔وہ کیسے؟ وہ یوں کہ مجھے حضور کی ریاست کی طرف سے حضور کی رعایا کے حقوق اور اُن کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے۔جب مجھے معلوم ہوا اور مجھ پر ثابت ہو گیا کہ وہ ا لاہور کا چیلسی۔صفحہ ۱۹ از حکیم احمد شجاع مرحوم۔تاریخ اشاعت: ۱۹۸۸ء ناشر میںیکجز لمیٹڈ،لاہور