ابنِ سلطانُ القلم — Page 16
ابن سلطان القلم ~ 16 ~ ”مرزا سلطان احمد کی پہلی بیوی ایمہ ضلع ہوشیار پور کی رہنے والی تھی اور حضرت صاحب اس کو اچھا جانتے تھے۔مرزا سلطان احمد نے اس بیوی کی زندگی میں ہی مرزا امام الدین کی لڑکی خورشید بیگم سے نکاح ثانی کر لیا تھا۔اس کے بعد عزیز احمد کی والدہ جلد ہی فوت ہو فوت ہو گئی۔166 مرزا امام الدین صاحب سلسلہ کے سخت مخالف تھے تاہم آپ کی بیٹی، جو صاحبزاہ مرزا سلطان احمد صاحب کے نکاح میں آئیں، ہمت کر کے سلسلہ میں داخل ہو گئیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اولاد کو برومند فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کو اولادِ نرینہ سے نوازا۔آپ کی پہلی بیوی سے حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب اور دوسری بیوی سے حضرت صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب پیدا ہوئے۔حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب: حضرت صاحبزادہ صاحب رضی اللہ عنہ ۳/ اکتوبر ۱۸۹۰ء کو پیدا ہوئے۔تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں ابتدائی تعلیم پائی، جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ تشریف لے گئے۔آپ لمبے عرصہ تک ایک محنتی، دیانتدار اور فرض شناس افسر کے طور پر سرکاری ملازمت میں رہے اور بالآخر ۱۹۴۵ء میں اے ڈی ایم Additional District Magistrate) کے اعلیٰ عہدہ ا سیرت المہدی جلد اول صفحه ۲۰۷ حیات احمد جلد دوم صفحه ۵۵۰-جدید ایڈیشن