ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 15 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 15

ابن سلطان القلم ~ 15 - ~ فصل دوم شادی اور اولاد حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی پہلی شادی سردار بیگم صاحبہ سے ہوئی اور دوسری شادی مرزا امام الدین صاحب کی بیٹی خورشید بیگم صاحبہ سے ہوئی۔آپ کی پہلی شادی اُنھی دنوں میں ہوئی جن دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم صاحبہ دختر حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی سے ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شادی حضرت اتاں جان سے ۱۷/ نومبر ۱۸۸۴ء کو بروز سوموار ہوئی تھی۔' حضرت اتاں جان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ : ” جس دن میں قادیان بیاہی ہوئی پہنچی تھی اسی دن مجھ سے چند گھنٹے قبل مرزا سلطان احمد اپنی پہلی بیوی یعنی عزیز احمد کی والدہ کو لے کر قادیان پہنچے تھے اور عزیز احمد کی والدہ مجھ سے کچھ بڑی معلوم ہوتی تھی۔مرزا فضل احمد کی شادی مرزا سلطان احمد صاحب سے بھی کئی سال پہلے ہو چکی تھی۔،، نیز حضرت اتاں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں: ا سیرت المہدی جلد اول صفحه ۴۴ و تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۲۴۴ سیرت المہدی جلد اول صفحہ ۲۰۶