ابنِ سلطانُ القلم — Page 14
ابن سلطان القلم ~ 14 - علم طب کا حصول: علم طب آپ کا خاندانی علم تھا۔آپ کے باپ دادا علم طب میں خاصی دستگاہ رکھتے تھے اور ہمیشہ مفت علاج کرتے تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نے بھی طب پڑھی تھی، لیکن اسے بطور پیشہ اختیار نہیں کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی اولاد کو علم طب پڑھنے کی بطورِ خاص تاکید فرمایا کرتے تھے۔مطالعہ کا شوق: حضرت صاحبزادہ صاحب کو بچپن ہی سے مطالعہ اور کتب بینی کا بے حد شوق تھا۔آپ کی ایک روایت ہے کہ دادا صاحب کی ایک لائبریری تھی جو بڑے بڑے پٹاروں میں رہتی تھی اور اُس میں بعض کتابیں ہمارے خاندان کی تاریخ کے متعلق بھی تھیں۔میری عادت تھی کہ میں دادا صاحب اور والد صاحب کی کتابیں وغیرہ نکال کر لے جایا کرتا تھا۔چنانچہ والد صاحب اور دادا صاحب بعض وقت کہا کرتے تھے کہ ہماری کتابوں کو یہ ایک چوہا لگ گیا ہے۔" ا سیرت المہدی جلد اوّل صفحه ۳۵ ۲ سیرت المہدی جلد اول صفحه ۲۱۳