ابنِ سلطانُ القلم — Page 103
باب چهارم: ابن سلطان القلم ~ 103 - وفات ، افضال الہیہ ، اخلاق فاضلہ فصل اول ~ حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کو عوارض اور بڑھاپے نے بہت کمزور کر دیا تھا۔آخری بیماری میں بالکل صاحب فراش ہو گئے تھے لیکن حواس میں کسی قسم کا فرق نہ آیا تھا۔حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب آپ کے آخری ایام کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ”حضرت مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم اپنی لمبی بیماری کی ابتدا میں جو انھیں پنشن کے کچھ عرصہ بعد لاحق ہو گئی تھی لاہور میں تشریف فرما تھے اور پہلے پہل ان کے مرض کا علاج معالجہ ہوتا رہا۔مگر کچھ عرصہ بعد آپ قادیان تشریف لے آئے۔یہاں بھی علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رہا لیکن اگر اس کا کچھ فائدہ بیان کیا جاسکتا ہے تو صرف اس قدر کہ مرض نے زیادہ تدریجی رنگ اختیار کر لیا۔مرزا صاحب مرحوم کی بیماری کی کیفیت یہ تھی کہ ٹانگوں پر سختی واقع ہو گئی تھی جس کی وجہ سے تھوڑے وقت کے لیے بھی سیدھا کھڑے نہ رہ سکتے تھے، بلکہ آگے کی طرف قدم لینے پر مجبور ہو جاتے