ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 229 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 229

ابن سلطان القلم ~ 229 ~ بلکہ صحت معاملات کے واسطے مقدم یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اس کی بابت ایک حس، ایک تڑپ اور ایک غیرت ہو ، جو باوجود چند در چند مشکلات کے بھی صحت معاملات کے لیے کوشاں و خواہاں رہے۔تنزل اقوام کے اسباب میں بے حسی، بے غیرتی اور خود داری کا فقدان شامل ہیں۔آخر پر قرآن کریم کی روشنی میں ملتی معاملات تفصیلاً بیان کیے ہیں اور بتایا ہے کہ ہم پر اس سلسلے میں کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔۱۸- زمینداره بینک: ۶۰ صفحات کا یہ رسالہ ۱۹۰۳ء میں مطبع رفاہِ عام لاہور سے شائع ہوا۔اس رسالہ میں زمیندارانِ پنجاب کے اسباب افلاس و افلاس و آسودگی پر بحث کر کے زمیندارہ بینک کے قائم کرنے کی ایک عملی تجویز بتائی گئی ہے۔نیز اس کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔کتاب کے آخر میں قواعد زمیندارہ فنڈ بیان گئے ہیں اور پھر حساب کتاب کے بارہ مختلف نقشہ جات دیے دیے گئے ہیں۔کیے ۱۹ مشیر باطن: یہ انتہائی گہرے، فلسفیانہ رنگ میں لکھا گیا ایک بیش قیمت رسالہ ہے، جس میں انسانی ضمیر اور کانشنس کو موضوع بنایا گیا ہے۔۱۵۵ صفحات پر مشتمل چھوٹی تقطیع کا یہ رسالہ آپ نے نئی صدی کے آغاز پر تحریر کر کے سید فقیر افتخار الدین۔