ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 224 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 224

ابن سلطان القلم ~ 224 - ۱۵- چند نثر نما نظمیں: مطبع روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر سے شائع ہونے والی یہ مشتمل ہے۔کتاب ۲۴۸ صفحات پر ” نثر نما نظموں“ سے یہ مطلب نہیں جو آج کل ”نثری نظموں“ سے لیا جاتا ہے، جن میں وزن کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا، بلکہ یہاں نثر نما نظموں سے یہ مراد ہے کہ ان نظموں میں صرف شعر گوئی کے ظاہری تعبیرات اور نکات شاعری کو ملحوظ رکھ کر نثر کے الفاظ اور فقرات کو منظوم کیا گیا ہے۔ان میں ان تعبیرات مشتمل پر زور نہیں دیا گیا، جو عموماً غزل گو شعراء کے پیش نظر ہوتی ہے۔اس کتاب کے دو حصے ہیں۔پہلے حصہ میں، جو ۱۵۲ صفحات پر منظومات شامل ہیں اور دوسرے حصے میں غزلیات ردیف وار درج کی گئی ہیں۔حصہ نظم میں حمد باری تعالیٰ اور نعتِ رسول کے بعد مختلف علمی، اخلاقی اور تربیتی موضوعات کو نظم کیا گیا ہے۔ہر دو حصوں میں سے چند اشعار بطور ہے، نمونہ پیش ہیں: وقت ہر شے سے محترم ہے یہاں وقت ہر شے سے مغتنم ہے یہاں وقت تقدیر ، وقت ہے اکسیر وقت تدبیر ، وقت ہے تسخیر ہنس کے جو اپنا وقت کھوئے گا وقت بے وقت آپ روئے گا