ابنِ سلطانُ القلم — Page 165
ابن سلطان القلم ~ 165 - حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب خود بھی شعر کہتے تھے۔آپ کی منظومات و غزلیات پر مشتمل ایک کتاب ”چند نثر نما نظمیں“ کے عنوان سے شائع شدہ ہے۔علاوہ ازیں آپ اُردو و فارسی شاعری کا انتہائی اعلیٰ ذوق رکھتے تھے، اور اس حوالے سے بھی آپ کا مطالعہ نہایت گہرا اور وسیع تھا، جس کا ثبوت آپ کی تحریرات میں نہایت عمدہ اشعار اور چنیدہ مصرعوں کے بے ساختہ اور برمحل استعمال سے ملتا ہے۔آپ کی تحریریں پڑھیں تو یوں لگتا ہے کہ کسی ماہر سنار نے سونے کے زیورات میں انتہائی مہارت سے نگینے جڑ دیے ہوں۔آپ کے شعری ذوق کی وسعت اور گہرائی کا اندازہ آپ کے اُن سینکڑوں مضامین سے بخوبی ہو سکتا ہے، جو آپ نے زبان و ادب اور شعر کے متعلق تحریر کیے۔علاوہ ازیں آپ نے ”فن شاعری“ کے عنوان سے ایک انتہائی شاندار کتاب تحریر کی اور اس میں فن شعر پر فلسفیانہ تنقید و تبصرہ فرمایا۔ادبی زندگی: ذیل میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا خود تحریر کردہ مضمون نقل کیا جاتا ہے جس میں آپ نے اپنی ادبی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے درج ذیل امور بیان کیے ہیں۔مثلاً: ادب میں آپ کن شعراء اور نثر نگاروں کو پسند کرتے تھے؟ کس قسم کے مضامین اور کتابیں آپ کو اچھی لگتی تھیں؟ ماحول، وقت اور موسم آپ کے دل و دماغ پر کیسے اثر انداز ہوتے اور خیالات میں