ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 93 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 93

ابن سلطان القلم ~ 93 ~ ایسا ارادہ کبھی نہیں کرتا اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میرے واسطے دعا فرما دیں کہ میری کمزوریوں کو اللہ تعالیٰ دور فرما دے۔خواجہ کمال الدین صاحب کی ایک مذموم کوشش: 166 خواجہ کمال الدین صاحب حضرت خلیفہ اول کی وفات کے وقت لندن میں تھے۔آپ نومبر ۱۹۱۴ء میں حج بیت اللہ کر کے بمبئی پہنچے۔واپسی پر خان بہادر حضرت مرزا سلطان احمد صاحب بھی ان کے ساتھ تھے۔گاڑی جب آگرہ کے قریب پہنچی تو خواجہ صاحب نے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب سے عرض کیا کہ در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جانشینی اور خلافت کے حقدار تو آپ ہیں۔آپ ہمارے ساتھ لاہور چلیں اور خلافت کا اعلان فرمائیں اور ہم سب آپ کی بیعت کریں گے۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے ہنس کر جواب دیا کہ میں تو ابھی احمدی بھی نہیں۔میرا خلافت کا کیا حق ہے؟" ا ” البدر “۴/ جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحه ۱۶۲