ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 64 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 64

ہر ابن سلطان القلم ~ 64 ~ تو اس وقت میرے قلب کی عجیب کیفیت ہو گئی۔اللہ تعالیٰ قدرت کا عجیب نظارہ آنکھوں کے سامنے آگیا کہ ایک چھوٹے بھائی کو جو بڑے بھائی سے عمر میں بہت چھوٹا ہے بلکہ اس کی اولاد کے برابر ہے خدا تعالیٰ نے وہ مرتبہ دیا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی سے یہ الفاظ کہلوا رہا ہے کہ میں آج اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر کے، جن میں میں گرفتار تھا، سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوتا ہوں۔پھر اس کے بعد یہ الفاظ بھی دہرائے گئے کہ آئندہ بھی قسم کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کروں گا۔دین کو دُنیا پر مقدم رکھوں گا اور جو آپ نیک کام بتائیں گے ان میں آپ کی فرمانبرداری کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام دعووں پر ایمان رکھوں گا۔وغیرہ وغیرہ اس کے بعد حضور نے حسب معمول دعا کروائی اور دعا کے کچھ دیر بعد واپس اپنے مقام پر تشریف لے گئے اور یہ ناچیز بھی خوشی سے لبریز دل کے ساتھ اپنے کام پر چلا گیا۔مرزا صاحب نے میرے رؤیا بیان کرنے پر مجھ سے جو برفت قلب کہا تھا کہ ڈاکٹر صاحب دُعا کریں کہ میں بھی انسانوں میں داخل ہو جاؤں، کچھ ایسے رنگ میں یہ الفاظ کہے گئے تھے کہ خدا تعالیٰ کے حضور قبولیت پکڑ گئے اور حضرت مرزا صاحب کو سلسلہ میں داخل ہونا اور بہشتی مقبرہ میں اپنے عالی شان والد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں سونا نصیب ہوا۔حضرت