ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 60 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 60

ابن سلطان القلم ~ 60 ~ دعاوی اور ان کی صداقت اور سچائی کی نسبت کبھی کوئی مخالفانہ حصہ نہیں لیا جس کو میرے احمدی اور غیر احمدی دوست بخوبی جانتے ہیں جو قریباً ۳۰ سال سے میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔اس سے زیادہ اور کیا میری صداقت ہو گی اور بایں حالات کون کہہ سکتا ہے کہ میں ان کا مخالف یا ان کے دعاوی کا منکر ہوں۔جب یہ حالت ہے تو مجھے کوئی یہ الزام نہیں دے سکتا کہ میں ان کا منکر تھا یا ہوں۔۔۔بیعت کیا چیز ہے ایک یقین اور صداقت کے ساتھ ایک مقدس انسان کے ہاتھ میں ہاتھ دینا اور اس کے ساتھ ہی صدق دل سے خدا کو اس امر پر شاہد کرنا۔پس میں اب تک اپنے والد صاحب مرحوم کو سچا مسیح موعود مانتا ہوں اور میرا خدا اس پر شاہد ہے۔میں اعلان اور اظہار کو بیجہ یقین کرتا ہوں۔“ 166 دستی بیعت: آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ۲۵ / دسمبر ۱۹۳۰ء کو بیعت کی۔اس بیعت کے بارے میں ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ مرزا سلطان احمد صاحب اپنی لمبی بیماری کے دوران، جو انھیں پنشن کے کچھ عرصہ بعد لاحق ہو گئی تھی، پہلے لاہور تشریف ا ٹریکٹ ”الصلح خیر » صفحه ۲-۳