ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 59 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 59

ابن سلطان القلم ~ 59 - (خان بہادر ) مرزا سلطان احمد (خلف اکبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام) اس اعلان کے علاوہ آپ نے ایک ٹریکٹ ”الصلح خیر “ نامی شائع کیا ~ جس میں تحریر فرمایا: ”میری عقیدت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ نہ صرف اس وقت سے ہے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسیحیت کا دعویٰ کیا بلکہ ان ایام سے میں عقیدت رکھتا ہوں کہ جبکہ میری عمر بارہ تیرہ برس کی تھی۔میں تصدیق کرتا ہوں اور صدقِ دل سے مانتا ہوں کہ میرے والد صاحب مرحوم کی ہستی ایسی عظیم الشان تھی جو اسلام کے واسطے ایک قدرتی انعام تھا۔۔۔میں اپنے والد صاحب مرحوم مرزا غلام احمد صاحب کو ایک سچا انسان اور پکا مسلمان الموسوم مسیح موعود علیہ السلام سمجھتا ہوں اور ان کی حقانیت پر ایمان رکھتا ہوں اور میں اپنے آپ کو اس رنگ میں ایک احمدی سمجھتا ہوں۔آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ کیوں حضرت مولوی نور الدین صاحب یا میاں محمود صاحب یا مولوی محمد علی صاحب کی بیعت نہیں کی۔اس کا جواب یہ ہے میں نے کبھی اپنی زندگی میں باوجود اس کے کہ میرے والد صاحب مرحوم میری بعض کمزوریوں کی وجہ سے میرے فائدہ کے لیے مجھ پر ناراض بھی تھے اور میں اب صدقِ دل سے یہ اعتراف کرتا ہوں کہ ان کی ناراضگی واجبی اور حق تھی۔باوجود ان کی ناراضگی کے بھی میں نے کبھی اخیر تک بھی ان کے ا الفضل ۲ اکتوبر ۱۹۲۸ء