ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 58 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 58

ابن سلطان القلم ~ 58 ~ الحمد للہ خدا کے خلیفہ برحق کی دعا در گاہِ عالی میں مقبول ہوئی اور آخر اکتوبر ۱۹۲۸ء کے پہلے ہفتہ میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے اعلان احمدیت کر دیا اور اس سلسلے میں مندرجہ ذیل اعلان الفضل میں شائع کرایا: تمام احباب کی اطلاع کے لیے میں یہ چند سطور شائع کرتا ہوں کہ میں حضرت مرزا علیہ السلام کے سب دعوؤں پر ایمان رکھتا ہوں اور مجھے ہے کہ وہ اپنے دعویٰ میں صادق اور راستباز تھے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور تھے جیسا کہ میرے ان مضامین سے آپ لوگوں پر ظاہر ہو چکا ہو گا جو سلسلہ احمدیہ کی خدمات کے متعلق میں شائع کرتا رہا ہوں مگر اس وقت تک بوجہ بیماری اور ضعف کے میں ان مسائل کے متعلق یورا غور نہیں کر سکا جن کے بارے میں قادیان اور لاہوری احمدیوں میں اختلاف ہے اور اسی وجہ سے اب تک اپنی احمدیت کا اعلان نہیں کر سکا۔مگر اب میں نے سوچا ہے کہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اس لیے میں اس امر کا سردست اعلان کر دوں کہ میں دل سے احمدی ہوں۔جب مجھے اللہ توفیق دے گا تو میں اختلافی مسائل غور کر کے اس امر کا بھی فیصلہ کر سکوں گا کہ میں دونوں جماعتوں میں سے کس کو حق پر سمجھتا ہوں۔پس سر دست اپنے احمدی ہونے کا اعلان ان چند سطور کے ذریعہ سے کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے دوسرے سوال کے متعلق بھی اپنے پاس سے ہدایت فرمائے اور وہ راہ دکھائے جو اس کے نزدیک درست ہو۔آمین۔پر