ابنِ سلطانُ القلم — Page 29
ابن سلطان القلم ~ 29 ~ قادر صاحب جو حضرت صاحب سے ! سے بڑے تھے۔ہمارے دادا نے قادیان کی زمین میں دو گاؤں آباد کر کے ان کو اپنے بیٹوں کے نام موسوم کیا تھا۔چنانچہ ایک کا نام قادر آباد رکھا اور دوسرے کا احمد آباد۔احمد آباد بعد میں کسی طرح ہمارے خاندان کے ہاتھ سے نکل گیا اور صرف قادر آباد رہ گیا۔چنانچہ قادر آباد حضرت صاحب کی اولاد میں تقسیم ہوا اور اسی میں مرزا سلطان احمد صاحب کا حصہ آیا، لیکن خدا کی قدرت اب قریباً چالیس سال کے عرصہ کے بعد احمد آباد جو ہمارے خاندان کے ہاتھ سے نکل کر غیر خاندان میں جا چکا تھا، واپس ہمارے پاس آگیا ہے اور اب وہ کلیہ صرف ہم تین بھائیوں کے پاس ہے، یعنی مرزا سلطان احمد صاحب کا اس میں حصہ نہیں۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ قادر آباد قادیان سے مشرق کی جانب واقع ہے اور احمد آباد جانب شمال۔آپ کے چھوٹے بھائی: 166 کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ مرزا فضل احمد صاحب ۱۸۵۵ء میں پیدا ہوئے۔ان کی شادی اپنے ماموں مرزا علی شیر صاحب کی بیٹی سے ہوئی جس کا نام عزت بی بی تھا۔دوسری شادی بیگم بی بی صاحبہ سے ہوئی جو کشمیر کی رہنے والی تھیں۔" ا سیرت المہدی جلد اول روایت نمبر ۲۵ ۲ تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ ۶۱ سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ ۲۰۷ روایت صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب (ناظر دیوان)