ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 27 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 27

ابن سلطان القلم ~ 27 ~ بی بی صاحبہ بیوہ مرزا غلام قادر صاحب جو تائی صاحبہ کے نام سے معروف ہیں) کی اولاد، ایک بیٹی اور ایک بیٹا، صغر ستی ہی میں وفات پاگئی۔تائی صاحبہ کو مرزا سلطان احمد صاحب سے بچپن سے محبت تھی، مگر جب ان کا بیٹا فوت ہوا تو یہ محبت اور بھی بڑھ گئی۔لہذا انھوں نے کہنا شروع کر دیا کہ مرزا سلطان احمد میرا متبنی ہے۔' اپنے خاوند کی وفات کے بعد وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آئیں اور آپ التجا کی کہ مرزا غلام قادر صاحب کی جائیداد مرزا سلطان احمد صاحب کے نام بطور متبنی کرا دیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی بھاوج کی خوشی اور دلداری کی خاطر مرزا غلام قادر صاحب کی تمام جائیداد مرزا سلطان احمد صاحب کے نام کرا دی اور اپنے نام نہیں کرائی۔ނ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے انتظام خانہ داری اور زمینداری کو نہایت مشکلات کے طوفان میں سنبھال لیا۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بعض اوقات مشورہ بھی لیتے تھے اور آپ ان کو ایسی راہ بتاتے تھے ، جس سے کسی قسم کا تنازعہ اور جھگڑا پیدا نہ ہو، خواہ بظاہر اپنا نقصان بھی ہو جائے۔" تایا کے متبنی کا معاملہ : یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے متبنیٰ کیسے قبول کر لیا؟ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے والدہ صاحبہ حیات احمد جلد دوم صفحہ ۲۱۱- جدید ایڈیشن حیات احمد جلد دوم صفحہ ۲۱۱- جدید ایڈیشن