ابنِ سلطانُ القلم — Page 21
ابن سلطان القلم ~ 21 ~ ۱۹۶۲ء کی زرعی اصلاحات کے نتیجہ میں آپ کو بہت سی زمین سے دستبردار ہونا پڑا۔اس کے بعد آپ نے لاہور میں رہائش اختیار کر لی۔ایک مختصر سی علالت کے بعد ۱۷ / اکتوبر ۱۹۷۷ء کو اوکاڑہ میں وفات پائی اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور قبرستان عام میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔حضرت مرزا رشید احمد صاحب کی شادی اور اولاد: آپ کی شادی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی صاحبزادی امتہ السلام صاحبہ سے جون ۱۹۲۴ء میں ہوئی۔یہ رشتہ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی خواہش پر ہوا تھا۔صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب کی اولاد حسب ذیل ہے: (۱) صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ (جو ایک حادثہ میں فوت ہو گئیں) (۲) صاحبزادہ مرزا نسیم احمد صاحب جن کی شادی صاحبزادی شاہدہ بیگم صاحبہ بنت حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب سے ہوئی۔(۳) صاحبزادی صبیحہ بیگم صاحبہ جن کی شادی صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب ابن حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی سے ہوئی۔(۴) حضرت صاحبزادی آصفہ بیگم صاحبہ جن کی شادی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ سے ہوئی۔