ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 17 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 17

ابن سلطان القلم ~ 17 - ~ سے ریٹائر ہوئے۔اس کے بعد بقیہ ساری زندگی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خدمت کے لیے وقف رکھی۔قیام پاکستان اور ہجرت کے بعد ۱۶/ جولائی ۱۹۴۹ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ پاکستان کا ناظر اعلیٰ مقرر فرمایا۔اس عہدہ پر آپ ۳۰/ اپریل ۱۹۷۱ء تک فائز رہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب کا وجود باجود اپنے نہایت اعلیٰ اوصاف اور اہم دینی خدمات کے علاوہ اس لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بذریعہ خواب آپ کے قبولِ احمدیت کا نظارہ دکھایا گیا تھا، جو حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے والد بزرگوار سے بہت پہلے یعنی مارچ ۱۹۰۶ء میں حضرت مسیح موعود کے دستِ مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔بیعت سے سات برس قبل ۲۰ / اکتوبر ۱۸۹۹ء کو حضور کو یہ خواب دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے جس کا نام عزیز ہے اور اس کے باپ کے نام کے سر۔وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا سلطان کا لفظ ہے۔وہ پر گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ ایک پتلا سا لڑکا گورے رنگ کا ہے۔166 حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے تحریر فرمایا ہے کہ رویا مذکورہ اشارة درج ہوئی تھی، ورنہ صاف طور پر آپ نے فرمایا تھا کہ عزیز احمد خلف مرزا سلطان احمد کو میں نے دیکھا۔ا تذکره صفحه ۲۸۴ طبع ۲۰۰۴ء ہے۔166