ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 275 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 275

ابن سلطان القلم ~ 275 ~ شکریہ احباب اللہ تعالیٰ کا سراسر احسان ہے کہ اس نے خاکسار کو سلطان القلم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند اکبر حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی سیرت و سوانح پر کتاب تالیف کرنے کی توفیق عطافرمائی۔خاکسار کا ارادہ کوئی کتاب لکھنے کا نہیں تھا۔تالیف کی تقریب کچھ یوں ہوئی کہ خاکسار کو ۲۰۰۶ کے وسط میں ایک جماعتی رسالہ میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب پر ایک مضمون لکھنے کا حکم ہوا۔چنانچہ تعمیل ارشاد میں مواد جمع کرنا شروع کیا تو یہی خیال تھا کہ حضرت مر زاسلطان احمد صاحب کے بارے میں بہت محدود معلومات میسر آسکیں گی، لیکن جب مواد جمع کیا تو خاصا ضخیم مضمون بن گیا، جس کی ایک نقل خلافت لائبریری کو ان کے تقاضے پر دی گئی۔انھی دنوں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصر و العزیز کا ایک خط بنام محترم ناظر اعلیٰ صاحب پاکستان آیا، جس میں تحریر تھا کہ ’صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے علمی و تحقیقی مضامین اور تالیفات کے بارہ میں مواد اکٹھا کروائیں اور پھر مجھے بتائیں۔“ یہ خط بغرض تعمیل صدر لائبریری کمیٹی محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے پاس آیا تو خلافت لائبریری والوں نے خاکسار کا یہ مضمون ان کو بھجوا دیا ہے۔محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب