ابنِ سلطانُ القلم — Page 6
ابن سلطان القلم ~ 6 ~ حرمت بی بی صاحبہ سے ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے اس بیوی سے آپ کو دو فرزند عطا کیے، جن میں سے بڑے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب اور چھوٹے صاحبزادہ مرزا فضل احمد صاحب تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی پیدائش ۱۸۵۳ء میں ہوئی، جبکہ صاحبزادہ مرزا فضل احمد صاحب ۱۸۵۵ء میں پیدا ہوئے۔۲ بچپن کا ایک واقعہ : حضرت مرزا سلطان احمد صاحب تین سال کے تھے بلکہ اس سے بھی شاید کچھ کم ہی ان کی عمر ہو گی جب وہ گھر کے دالان میں زمین پر کھیل رہے تھے۔دالان میں ایک اوکھلی تھی۔کھیلتے کھیلتے آپ اتفاقا سر کے بل اس اوکھلی میں گر پڑے۔اب اس سے آپ نکل تو سکتے نہیں تھے بلکہ سیدھے بھی نہیں ہو سکتے تھے۔تھوڑی دیر تک اسی حالت میں پڑے رہے۔آخر اپنی رہائی کی کوششوں میں ناکامیاب رہ کر رو پڑے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی پاس ہی ٹہل رہے تھے، لیکن اپنے خیالات میں ایسے غرق تھے کہ آپ کو اس کا بالکل پتا نہ چلا۔حضرت والدہ صاحبہ ( یعنی دادی مرزا سلطان صاحب) بچے کے رونے کی آواز سن کر دوڑتی ہوئی آئیں اور مرزا سلطان احمد صاحب کو نکال کر پیار کے ساتھ اُٹھایا۔" ا سیرت المہدی جلد اول صفحه ۲۰۷ تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحه ۶۱ حیات احمد جلد اول صفحہ ۲۱۶۔جدید ایڈیشن