ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page xx of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page xx

vi میں نے اس کتاب کا مسودہ بالاستیعاب پڑھا ہے۔اللہ تعالیٰ کے تالیف بہت دلچسپ، جامع، مفید اور تاریخی معلومات سے بھر پور ہے۔یہ تالیف کیا ہے، گویا ماضی میں ایک علمی اور تحقیقی سفر ہے جو بہت سے غیر معروف حقائق اور پوشیدہ واقعات کی دنیا میں لے جاتا ہے۔فاضل مؤلف نے بڑی محنت شاقہ سے اس بکھرے ہوئے قیمتی مواد کو اکٹھا کیا ہے اور ایسا مجموعہ مرتب کیا ہے جس سے جماعتی لٹریچر میں بیش قیمت اضافہ ہو گا۔تاریخ احمدیت سے متعلق بہت سے نامعلوم یا غیر معروف حالات و واقعات اس تالیف میں بہت خوبصورتی سے مستند انداز میں باحوالہ درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی کتب اور مضامین کی حتی الامکان جامع فہرست بھی اس کتاب میں شامل ہے اور اس دور کے اخبارات ور سائل میں جو تبصرے ان کے بارہ میں شائع ہوئے ان کو بھی بڑی محنت سے یکجا کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل مولف کو اس تحقیقی تالیف کی جزا عطا فرمائے اور اس کتاب کا مطالعہ قارئین کے لیے ازدیاد علم و عرفان کا موجب بنائے ، آمین۔خاکسار عطاء المجیب راشد امام مسجد فضل لندن و مبلغ انچارج بریطانیه ۱۵/ اکتوبر،۲۰۱۸ء