ابنِ سلطانُ القلم — Page 119
ابن سلطان القلم ~ 119 - شادی شدہ ہو کر بھی حاملہ نہ ہوئی۔اس جواب پر وہ انگریز افسر شرمندہ اور لا جواب ہو کر رہ گیا۔لیکھرام کو مبانے کا چیلنج: آریا سماج کا لیڈر پنڈت لیکھرام ۱۹/ نومبر ۱۸۸۵ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نشان نمائی کی دعوت کے سلسلہ میں مرزا نظام الدین وغیرہ کی ترغیب پر قادیان آیا تھا۔لیکھرام اپنی مجلسوں میں بھی اسلام پر سوقیانہ حملے کرتا تھا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی اطلاع مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کو ہوئی اور ان کو غیرت دینی کے لیے اس قدر جوش آیا کہ انھوں نے لیکھرام کو مباحثہ کا چیلنج دیا۔یہ شوخی لیکھرام کی مسئلہ جنت پر تھی۔قادیان کے مسلمانوں میں بھی جوش پیدا ہو گیا اور مرزا سلطان احمد صاحب پورے تیار ہو کر بازار کو چلے بھی گئے مگر عقلمند ہندؤوں نے سمجھا کہ اس میں خیر نہ ہو گی۔اس وقت کو ٹلا دیا اور لیکھرام کو باہر نہ آنے دیا۔عیسائیوں سے قلمی جنگ کا شوق:۔سلسلہ احمدیہ کے اولین مؤرخ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب ایڈیٹر الحکم حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی دینی غیرت کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں: ا حیات احمد ، جلد دوم صفحہ ۱۸۷۔جدید ایڈیشن