ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 118 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 118

ابن سلطان القلم ~ 118 ~ بات جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ تم کبھی اس کے مر تکب نہ ہو گے یعنی رشوت نہیں لو گے۔دوسرے اگر کبھی تمہارا کوئی ماتحت کسی سے تھوڑے بہت پیسے لے لے تو اس پر زیادہ سختی نہ کرنا۔تیسرے اگر کوئی شخص تمہارے پاس آئے تو اسے انتظار نہ کروانا۔“ محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے مؤخر الذکر بات سے متعلق بتایا کہ ہم نے ہمیشہ یہ بات والد صاحب کی زندگی میں مشاہدہ کی ہے کہ وہ کبھی کسی کو انتظار نہ کرواتے تھے اور ہمیشہ اس طرح بیٹھتے تھے کہ آنے والے کی طرف دھیان رہے۔جب آنے والے کو دیکھتے تو فورا بلا لیتے۔غیرت دینی محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ والد صاحب مرحوم حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان حمد صاحب کا ایک واقعہ ہمیں بتایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ایک انگریز افسر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے خلاف بہت بیہودہ گوئی کی۔حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نے اسے کہا دو عورتیں ہیں جن پر الزام تراشی کی جاتی ہے ایک وہ تھی جو کنواری ہوتے ہوئے حاملہ ہو گئی اور ایک ا نصائح اور غیرت دینی کا واقعہ محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ناظر دیوان نے خاکسار سے بیان کیا۔(مؤلف)