ابن رشد

by Other Authors

Page 143 of 161

ابن رشد — Page 143

مصنف کا تعارف محمد زکر یا ورک گورداسپور، ہندوستان میں 28 جون 1946 ء کو پیدا ہوئے۔کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1971 ء میں اعلیٰ تعلیم کے لئے جرمنی کی قدیم شہرہ آفاق یو نیورسٹی کو تھنکن گئے۔1973ء سے کینیڈا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔زکریا زکر یا درک گزشتہ میں سال سے کینیڈا میں اردو ادب کے فروغ کے سلسلے میں کوشاں ہیں۔ان کی نگارشات کینیڈا، ہندوستان ، برطانیہ، امریکہ اور پاکستان کے موقر جرائد اور اخبارات کی زینت بن چکی ہیں۔بطور مترجم وہ دو کتابیں انگریزی سے اردو میں اور بطور مؤلف نوبل انعام یافتہ سائنس داں ڈاکٹر عبد السلام کی عہد آفریں زندگی پر دو کتابیں تالیف کر چکے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں ان کو مقابلہ ہائے مضمون نویسی میں متعدد انعامات مل چکے ہیں۔1996ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مجلہ تہذیب الاخلاق کے مقابلہ مضمون نویسی قوموں کے عروج و زوال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار میں ان کو پہلا انعام دیا گیا تھا۔اردو، عربی ، جرمن اور انگریزی زبانوں پر ان کو عبور حاصل ہے۔اسلام اور سائنس' کے موضوع پر ان کے دو درجن سے زیادہ مضامین شائع ہو چکے ہیں۔1997ء میں حرمین شریفین کی زیارت کے بعد ان کو پاکستان اور ہندوستان کی سیاحت کا موقعہ ملا۔سیر و سیاحت کے علاوہ مطالعے کے بہت شوقین ہیں۔کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کی وزارت صحت کے کمپیوٹر زیارٹمنٹ سے عنقریب ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کینیڈا میں اردو ادب کی تاریخ قلم بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل مارچ 2005ء میں ان کی کتاب 'مسلمانوں کے سائنسی کارنامے' مرکز فروغ سائنس کے زیر انتظام شائع ہو چکی ہے۔zakariav@hotmail۔com