ابن رشد

by Other Authors

Page xv of 161

ابن رشد — Page xv

+1126 1127ء +1130 +1140 ₤1143 +1145 +1150 1158 +1167 +1168 کے زمانے کے عالمی واقعات ایڈے لارڈ آف ہاتھ (برطانیہ) نے الخوارزمی کی زج کا ترجمہ کیا ، اس کے بعد اس نے کتاب الجبر والمقابلہ کا عربی سے لاطینی میں ترجمہ کیا۔اسٹیفن آف انیاک Antioch نے علی بن عباس مجوسی کی کتاب الملکی کالاطینی میں ترجمہ کیا الخوارزمی کی زج کی مسلمہ الحجر یعطی (اندلس) کی شرح کا ایڈے لارڈ آف ہاتھ نے ترجمہ کیا سلی کے شہنشاہ راجر دوم نے حکم دیا کہ طلب کی پریکٹس صرف وہ لوگ کریں گے جنہوں نے حکومت سے لائسنس حاصل کیا ہوگا۔اسلامی ممالک میں ایسے لائسنس تین سو سال قبل جاری ہو چکے تھے۔رابرٹ آف چیسٹر نے قرآن مجید کالاطینی میں پہلا ترجمہ کیا۔(اگر چہ ترجمہ میں فاش غلطیاں تھیں) رابرٹ آف چیسٹر نے الخوارزمی کی الجبر اپر کتاب کا ترجمہ کیا۔اصفہان کی جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اندلس کے ہیئت وال جابر بن افلح کی اشبیلیہ میں وفات۔اس نے کتاب الہیئتہ میں بطلیموس کی تھیوری آف پلے نفس پر کڑی تنقید کی۔اس نے ایک ہئیت کا آلہ ایجاد کیا جس کا نام Turquet ہے۔اٹلی میں یونیورسٹی آف بولونیا کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس کا نصاب اسلامی جامعات کے طرز پر تھا۔برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا آغاز۔ڈے نیل مورلی اور یہودی محققین نے یونیورسٹی کے لئے اسلامی علوم کی تعلیم لازمی قرار دی۔(viii)