مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 703 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 703

آخر میں تین دفعہ ہپ ہپ ہرے کا نعرہ بلند کیا۔محمد جی صاحبہ بیچارے پریشان سے ہو گئے۔کہنے لگے کیا بات ہے۔آخر جب اصل بات معلوم ہوئی تو شرمندگی کے مارے ان کی یہ حالت ہو گئی کہ جیسے گھڑوں پانی سر پر پڑ گیا ہو۔بار بار پوچھتے تھے کہ سچ بتاؤ۔واقعی یہ غزل غالب کی نہیں ہے۔کہیں مجھے بنا تو نہیں رہے۔مگر جب انہیں یقین آگیا تو پھر ایسے فرد ہوئے کہ مدتوں تک ان کی زیارت نصیب نہ ہوئی۔اس کے بعد جب بھی ملے تو اکھڑے اکھڑے۔اور اس واقعہ کے بعد تو انہوں نے غالب کا نام ہی لینے کی گویا قسم کھالی۔ناظرین کے تفنن طبع کے لئے وہ غزل درج ذیل ہے۔رواضح ہو کہ اس واقعہ سے غالب مرحوم کے کمال اور ان کی شاعری کی سبکی یا تو میں ہرگز مقصود نہیں بلکہ موجودہ زمانے کے بعض غالب شناسوں کی حالت کا دکھانا مقصود ہے)