مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 628 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 628

۶۲۷ سنٹی الاسقام یعنی بڑی بیماریاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک دعایہ بھی ہے کہ اللهم انى اعوذ بك من البرص والجدام والمجنون ونستي الاسقام یعنی اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔جلد کے سفید داغوں سے اور کوڑھ سے اور جنون سے اور سب بڑی بیماریوں سے۔یہ دُعا پڑھ کر مجھے کئی دفعہ خیال آیا کرتا تھا۔کہ ایسی بڑی اور خبیث بیماریاں کیا کیا ہو سکتی ہیں۔پھر میں نے اپنی سمجھ اور تجربہ کے مطابق ایک فہرست تیار کی کہ میرے نزدیک اس قسم کے امراض انسان کے لئے بہت بُرے ہیں۔اور وہ اس فہرست میں داخل ہیں جن سے پناہ مانگنی چاہیئے۔سوئیں ان امراض کو اس مضمون میں لکھ دیتا ہوں۔آگے جس قدر میں کا تجربہ وسیع ہو۔وہ مزید ایزادی بھی کہ سکتا ہے۔اور یہ بھی درست ہے کہ ایک بیماری امیر کے لئے بڑی نہ ہو۔مگر وہی ایک غرب کے لئے تباہی کا باعث بن جائے۔یا ایک زمیندار کے لئے خبیث نہ ہو۔مگر ایک ملازم پیشہ کے لئے سیٹی الاسقام بن جائے۔یا ایک فقیر تو اس پر صبر کر سکے گر ایسا شخص جس کی عمر ناز و نعمت میں گزری ہو اس کی برداشت نہ کر سکے۔بلکہ خود کشی کا مرتکب ہو جائے۔پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے۔کہ قریبا ہر بیماری ایسے مقام اور ایسے حالات کو پہنچ سکتی ہے کہ وہ سیتی الاسقام میں داخل ہو جائے۔میں خدا ہی ہے جو