مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 269
حج - حج کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہوش مارتی ہے۔دنیا اور اس کی زینت سے بیزاری حاصل ہوتی ہے۔گناہ کے میل اور گندگی سے انسان پاک صاف ہو جاتا ہے۔- ناسوا اللہ کے سب بت ٹوٹ جاتے ہیں۔جھوٹ سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔تقومی ترقی کرتا ہے اولاد اور جان کی قربانی کے لئے انسان آمادہ ہو جاتا ہے۔یہ سب باتیں سورہ حج میں مذکور ہیں اور یہ اصل مقاصد ہیں۔جین کے حصول کے لئے حج کیا جاتا ہے۔اعلان کلمه توحید پانچواں رکن اسلام کا توحید کی شہادت یا کلمہ توحید کا اعلان ہے۔اس اعلان کلمہ توحید کے ذریعہ حسب ذیل قائد سے حاصل ہوتے ہیں۔خدا اپنے اندر استقامت پیدا ہوتی ہے۔اعلان کے بعد انسان کو اپنے دعوئی پر مضبوط ہونا پڑتا ہے۔اور اپنی عملی زندگی اس کے مطابق بنانی پڑتی ہے۔نیز چونکہ مخالفوں کے قائل کرنے کے لئے توحید کے دلائل سوچتے پڑتے ہیں۔اس لئے نتیجا اس کا اپنا ایمان اور یقین بھی توحید پر بڑھتا ہے۔یہ اعلان تبلیغ کا بھی ایک نہایت موثر ذریعہ ہے۔ایسا اعلان نفاق کو دُور کرتا ہے۔اور شجاعت ایمانی پیدا کرتا ہے۔کلمہ شہادت مشرک کی جڑ کاٹنے کے لئے ایک کلہاڑا ہے۔یہ اعلان انسان کے محبت الہی کے دلی جذبات کو باہر لے آتا ہے۔پس پنچ ارکان اسلام جو جسمانی مجاہدات ہیں۔روح کے کمالات حاصل کرنے کا ذریعہ