مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 242 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 242

۲۴۱ اور یہ وہ شخص ہے جس کی طرف میں نے ابھی اشارہ کیا تھا۔(۲۱) پھر ہم اور آگے بڑھے تو غفران نے ایک شخص کی طرف اشارہ کیا جو معرفت کی چادر امد سے چلا جاتا تھا۔کہنے لگا کہ اس شخص کا قصہ بھی بچسپی سے خالی نہیں۔اس شخص نے ایک بزرگ صحابی کی معیت میں اپنا وطن چھوڑ کہ مدینہ کی طرف اس وقت ہجرت کی جب حضور نے ہجرت فرمائی تھی۔مدینہ جا کر ی شخص بیمار ہو گیا اور ایسا ہے صبر سوا کہ تیر کے پیکان سے اپنے ہاتھ کی رگیں خود کاٹ ڈالیں جن سے اتنا خون جاری ہوا کہ یہ مر گیا۔اس کے دوست صحابی نے اُسے خواب میں دیکھا کہ اس کی حالت بہت اچھی ہے مگر اپنے دونوں ہاتھ ڈھانکے پھرتا ہے۔پوچھا تیرے ساتھ کیا معاملہ ہوا ہے“ کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے بخش دیا ، اس لئے کہ میں نے اس کے نبی کی طرف ہجرت کی تھی۔مگر یہ بھی فرما دیا کہ ہم تیرے ہاتھوں کو درست نہ کریں گے جن کو تو نے خراب کیا ہے۔یہ قصد سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللَّهُمَّ وَلِيَدَيْهِ فَاغْفِرُ دیا اللہ ان کے ہاتھوں کی بھی مغفرت فرما) سو یہ شخص آج تک اسی حالت میں رہا۔آج اس دعا کی وجہ سے اس کے ہاتھوں کی مصیبت دور ہوگئی اور یہ جنت کو جارہا ہے۔یہ۔(۲۲) پھر امد آگے بڑھے۔تو معلوم ہوا کہ ایک شخص کی بابت حکم ہوا ہے کہ اس کا حساب کتاب ہم خود ذاتی طور پرلیں گے۔چنانچہ وہ شخص عرش کے سامنے حضوری میں پیش کیا گیا۔